i پاکستان

کراچی، خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتارتازترین

April 19, 2025

کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا سے خود کو ایس ایچ او ظاہر کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا گروہ پولیس کی جعلی وردی اور سادہ لباس میں وارداتیں کرنے آتا تھا اور واردات کے دوران گروہ کا سرغنہ خود کو ایس ایچ او ظاہر کرتا تھا۔پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزم نے گزشتہ ماہ نیشنل ہائی وے لنک روڈ اور اطراف میں وارداتیں کی تھیں تاہم اب سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نورالدین سے پستول اور نقد رقم ملی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی