i پاکستان

کراچی کے اس حال کے ذمہ دار شرجیل میمن جیسے نا اہل حکمران ہیں،سندھ پولیس کو کہیں کہ کراچی کے ایک دن کے جرائم بتا دیں،جتنے جرائم کراچی میں ہوتے ہیں اتنے پورےتازترین

December 09, 2022

ترجمان خیبر پختوانخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کراچی کے اس حال کے ذمہ دار شرجیل میمن جیسے نا اہل حکمران ہیں،سندھ پولیس کو کہیں کہ کراچی کے ایک دن کے جرائم بتا دیں،جتنے جرائم کراچی میں ہوتے ہیں اتنے پورے پاکستان میں نہیں ہوتے،شرجیل میمن کو صرف خیبر پختوانخوا ہی نظر آتا ہے،سندھ کے حکمرانوں کو بغیر سکیورٹی پورا خیبر پختوانخوا گھمائیں گے۔جمعہ کے روز صوبائی وزیرا طلاعات سندھ شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان خیبر پختوانخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کو صرف خیبر پختوانخوا ہی نظر آتا ہے،شرجیل میمن سندھ پولیس کو کہیں کہ کراچی کے ایک دن کے جرائم بتا دیں،جتنے جرائم کراچی میں ہوتے ہیں اتنے پورے پاکستان میں نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ کراچی پورے ملک کا بزنس حب تھا،کراچی کو صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو سے بھی بدتر بنا دیا گیا۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کراچی کے اس حال کے ذمہ دار شرجیل میمن جیسے نا اہل حکمران ہیں،سندھ کے کچے علاقے میں ایس ایچ او سمیت کئی اہلکار شہید کر دئیے گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کچے کے علاقے میں جانے کی جرات نہیں ہے،سندھ کے حکمرانوں کو بغیر سکیورٹی پورا خیبر پختوانخوا گھمائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی