i پاکستان

کراچی، کے الیکٹرک کی مینٹیننس کے نام پر پورے دن بجلی کی بندش ، شہری بلبلا اٹھے،احتجاجتازترین

September 12, 2024

ملک کے تجارتی حب میں مینٹیننس کے نام پر بھی پورے دن بجلی کی بندش پر شہری بلبلا اٹھے، مشتعل افراد نے احتجاج کرتے ہوئے حب ریور روڈ پر احتجاج کے دونوں ٹریک ٹریفک کیلئے بند کردئیے۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا، ملک کے تجارتی حب میں دس دس گھنٹے کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔مینٹیننس کے نام پر بھی پورے دن بجلی کی بندش سے شہری سڑکوں پر نکل آئے ، بلدیہ یوسف گوٹھ کے مکینوں کا صبر جواب دے گیا۔ علاقہ مکینوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف حب ریور روڈ پر احتجاج کیا ، اس دوران مشتعل افراد نے حب ریورروڈکے دونوں ٹریک ٹریفک کیلئیبندکردیے، جس کے باعث ہیوی ٹریفک اوردیگرگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی سے حب جانے والی ٹریفک کوسعیدآباد کٹ سیاندرونی آبادی کی طرف بھیج رہے ہیں جبکہ نادرن بائی پاس پر آنے اور جانیوالی سڑکوں پر ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔چند روز قبل کے-الیکٹرک کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بلدیہ کے علاقے میں عدم ادائیگیوں کے باعث نادہندگان کی بجلی منقطع کردی گئی۔ترجمان نے بتایا تھا کہ منقطع کیے گئے نادہندگان پر واجب الادا رقم 18 کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، علاقہ مکین وقت پر بجلی کے بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی