کراچی کے علاقے گڈاپ کے ارباب گبول گوٹھ میں جنگلی جانوروں نے مویشیوں پر حملہ کردیا۔ مقامی افراد کے مطابق گزشتہ رات ایک بکری اور دو روز قبل دوبکریوں کو جنگلی جانور کھا گئے۔ محکمہ جنگلی حیات سندھ کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ بکریوں کو کسی ایک جانور نے نہیں کھایا، یہ حملہ لگڑبھگا، بھیڑیا یاگیڈرکا ہوسکتا ہے، جہاں جنگلی جانوروں نے حملہ کیا وہاں ڈمپنگ سائٹس بن چکی ہیں۔ محکمہ جنگلی حیات کے مطابق ایسیعلاقے گیدڑوں کی پسندیدہ جگہ بن گئے ہیں، دن میں چیل کوے بھی ان علاقوں میں بہت ہوتے ہیں، اس علاقے میں ٹیم تحقیق کے لیے بھیجی جائیگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی