i پاکستان

کراچی، جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافر کے موبائل سے 47 سے زائد ویزے برآمدتازترین

August 29, 2024

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تلاشی کے دوران ایک مسافر کے موبائل فون سے 47 سے زائد غیر ملکی ویزے برآمد ہوئے۔تفصیل کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک بڑی کارروائی میں بیرون ملک جانے والے ایک مسافر کے موبائل فون سے 47 سے زائد ویزے برآمد کر لیے، اور مسافر کو گرفتار کر لیا۔ملزم کی شناخت علیان زمان کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق اٹک سے ہے اور وہ وزٹ ویزے پر ملائیشیا جا رہا تھا، ملزم نے ایجنٹ کی ملی بھگت سے ملائیشیا سے برطانیہ جانے کی کوشش کرنی تھی۔ ملزم نے اٹک کے رہائشی ایجنٹ کو مجموعی طور پر 28 لاکھ روپے ادا کرنے تھے، اور اب تک 4 لاکھ روپے ادا کر چکا تھا، مذکورہ رقم کیش اور مائیکرو فنانس اکانٹس کے ذریعے بھیجی گئی۔ملزم کے موبائل سے قبرص کے 47 سے زائد ویزے برآمد کیے گئے ہیں، ایک ویزا کمبوڈیا کا بھی تھا، مذکورہ ویزے پاکستانی اور بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے نام پر تھے۔ ملزم برآمد ہونے والے ویزوں کے حوالے سے امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کر سکا تھا۔ملزم کو مزید کارروائی کے لیے کے اے ایچ ٹی سی کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی