i پاکستان

کراچی، غیر ملکیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث دوافسران گرفتارتازترین

June 27, 2024

ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث افسران کو گرفتار کر لیا ۔تفصیل کے مطابق ایف آئی اے کائونٹر ٹیرارزم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو پاکستانی پارسپورٹ جاری کرنے میں ملوث صدر پارسپورٹ آفس کے سپرنٹنڈنٹ اور سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کور گرفتار کر لیا۔کراچی کے علاقے صدر میں قائم مرکزی پاسپورٹ دفتر کے فرید شاہ نامی سپرنڈنٹ اور سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید نصرت علی 63 غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ کی فراہمی میں ملوث رہے۔ دونوں ملزمان پر پاسپورٹ آفس کے ریکارڈ اور ڈیٹا میں ردوبدل کا بھی الزام ہے۔تحقیقات کے بعد افغان شہریوں کو جعلسازی سے جاری پاسپورٹس منسوخ کر دیے گئے تھے، پاکستانی پاسپورٹ کے حامل مذکورہ غیر ملکی بیرون ملک ملازمت کر رہے تھے۔سی ٹی ڈبلیو کی چھاپہ مار کارروائیوں میں دونوں ملزمان کی گرفتاری کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی