کراچی کے علاقے ڈیفنس اور بفرزون میں فائرنگ کے واقعات میں 5 سالہ بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق ڈیفنس کے علاقے پی این ایس شفا اسپتال پیر بازار کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ محمد خلیل ولد اللہ دتہ کے نام سے کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم تحقیقات کر رہے ہیں۔ایک اور واقعہ میں تیموریہ کے علاقے بفرزون سیکٹر 16/A گھر میں پراسرار فائرنگ سے 5 سالہ بچی زخمی ہوگئی۔زخمی ہونے والی بچی کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والء بچی کی شناخت سالہ 5 گل صبحہ دختر محمد یوس کے نام سے کی گئی۔علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے ملیر سٹی غازی گوٹھ میں صدوق میں ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔تفصیل کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے ملیر غازی گوٹھ شیل پیٹرول پمپ والی گلی میں ایک صندوق سے 60 سالہ خاتون کی لاش ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کیا گیا جہاں سے شواہد اکھٹے کیے گئے بعدازاں جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش 2 روز پرانی لگتی ہے خاتون کی جسم پر تشدد کے نشانات ہیں ، خاتون کو گلا گھونٹ کر قتل گیا ہے، خاتون کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا جس کے بعد مزید تفصیلات ملیں گی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش شناخت ورثا کے لیے سردخانے منتقل کر دی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی