کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ڈاکو سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعات بہادرآباد، سپر ہائی اور گلشن اقبال میں پیش آئے۔ سعید آباد میں 6 ڈاکو دودھ کے بیوپاری سے 40 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گلشن اقبال کے ڈی اے مارکیٹ میں ڈاکوئوں نے کار چھیننے کی کوشش کی۔ موقع پر موجود پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نیو ٹائون ڈی آئی جی ایسٹ کے آفس کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے سعود نامی شہری زخمی ہوگیا۔دوسری طرف کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون سعید آباد میں 6 ڈاکو دودھ کے بیوپاری سے 40 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی