i پاکستان

کراچی، بس اور ڈمپر کی ٹکر، حاملہ خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، لانڈھی میں 2 ٹرک نذرآتشتازترین

February 11, 2025

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون میں مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے حاملہ خاتون جاں بحق اور بیٹی زخمی ہوگئی جب کہ لانڈھی میں نامعلوم افراد نے 2 مال بردار ٹرکوں کو آگ لگادی۔ریسکیو حکام کے مطابق بلدیہ ٹائون لکی چڑھائی کے قریب موٹر سائیکل سوار فیملی کو مسافر کوچ نے ٹکر ماری ، ٹریفک حادثے میں حاملہ خاتون جاں بحق اور اس کی 8 سالہ بیٹی زخمی ہوگئی جب کہ متوفیہ کا شوہر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی ماں کی شناخت 30 سالہ عائشہ زوجہ فقیر محمد اور زخمی ہونے والی بیٹی کی شناخت 8 سالہ مریم دختر فقیر محمد کے نام سے ہوئی۔ اس کے علاوہ ماڑی پور مشرف کالونی میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے لانڈھی میں نامعلوم افراد نے 2 مال بردار ٹرکوں کو آگ لگادی۔پولیس نے بتایا کہ ایک ٹرک کا اگلا حصہ جل گیا اور دوسرے کو جلانے سے بچالیا گیا جب کہ پولیس کی ہوائی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ٹرک کو آگ لگانے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کررہے ہیں، کسی کو بھی امن وامان کی صورت حال خراب کرنے نہیں دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی