صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ کے بیروزگار نوجوانوں کو آسان اقساط پر جلد ای وی ٹیکسی فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ای وی ٹیکسی کے لیے مختلف بینکوں سے رابطوں اور مالیاتی ماڈلز تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ای وی ٹیکسی اسمبل کرنے والی کمپنی کے حکام نے ملاقات کی اور ماحول دوست ای وی ٹیکسیز کے حوالے سے تفیصلی بریفنگ دی۔ سئینر وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ روزگار افراد کو آسان اقساط کے منصوبوں پر ای ٹیکسیاں فراہم کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ پائیدار انداز میں اپنی روٹی کما سکیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ ماحول دوست ای ٹیکسیاں حکومت سندھ کے سرسبز سندھ کے عزم کے مطابق ہیں ای وی ٹیکسیاں متعارف کروانے سے ہمارے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی