i پاکستان

کراچی ، ایل پی جی سلنڈرز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث 172 دکانیں سیل،172 سر بمہر،116کووارننگتازترین

October 02, 2024

شہر قائد میں ایل پی جی سلنڈرز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث 172 دکانیں سر بمہر کر دی گئیں جبکہ 172 دکانوں کو سیل کیا گیا اور 116 کو وارننگ دی گئی۔تفصیل کے مطابق کراچی انتظامیہ کی ایل پی جی سلنڈرز کی غیر قانونی فروخت کے خلاف مہم جاری ہے ، ڈپٹی کمشنرز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران کی جانے والی کارروائی کی رپورٹ کمشنر کراچی کو پیش کردی۔ایل پی جی سلنڈرز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث 172 دکانیں سر بمہر کر دی گئیں۔ تمام اضلاع میں اسسٹنٹ کمشنرز نے 352 دکانوں کا معائنہ کیا جن میں 172 دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ116 کو وارننگ دی گئی۔ضلع شرقی کے ڈپٹی کمشنر شہزاد فضل عباسی کی رپورٹ کے مطابق ضلع شرقی میں 15 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر ا دی گئی ہے۔ضلع شرقی میں 97 دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 15 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی جبکہ ضلع جنوبی میں ایک دکان سیل کی گء ملیر میں 12 کیماڑی میں 35 کورنگی میں 14 غربی میں 8 جبکہ وسطی میں 5 دکانیں سیل کی گئیں۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ ایل پی جی کے حادثات کی روک تھام کے لیے ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کی روک تھام کی کوششوں کو موثر بنانے کی ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنرز اپنا کردار ادا کریں۔انھوں نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کی روک تھام کے لئے غیر قانونی فروخت کے خلاف مہم جاری رکھی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی