i پاکستان

کراچی، ایف آئی اے کا میڈیکل اسٹور پر چھاپہ، لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات برآمدتازترین

August 13, 2024

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے کراچی میں جعلی ادویات بیچنے والے میڈیکل اسٹور پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی مشتبہ، جعلی، غیر معیاری، غیر رجسٹرڈ شدہ اور جنسی ادویات برآمد کر لیں جبکہ اسٹور کے مالک کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سچل کے علاقے موسمیات روڈ پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ چھاپے کے دوران نشہ/خواب آور ادویات کی مختلف اقسام برآمد کی گئیں جبکہ ملزم بغیر لائسنس کے ادویات بیچنے میں مصروف تھا۔مذکورہ ادویات کینسر کے مریضوں کو انتہائی درد اور تکلیف کی صورت میں ڈاکٹر کی جانب سے تجویز کی جاتی ہیں۔ ڈاکٹر کی اجازت یا تجویز کردہ خوراک کے بغیر ان ادویات کا استعمال جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ حراست میں لیے گئے میڈیکل اسٹور کے مالک عبدالرقیب انصاری کے مطابق جعلی ادویات شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جا رہی تھیں۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی