کراچی میں ایف آئی اے نے نیشنل اسٹیڈیم کے قریب واقع ایک بنگلے پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا ۔۔ترجمان ایف آئی ا ے کے مطابق کارروائی کے دوران کئی ممالک کی کرنسی برآمد ہوئی،برآمد کرنسی میں 47 لاکھ پاکستانی،6ہزارسعودی ریال،450 امریکی ڈالرشامل ہے۔ 6 ہزار سے تھائی بھارت اور 22 ہزار950 درہم بھی چھاپے کے دوران برآمد ہوئے،فرضی کاروباری اداروں کے افراد کی دستخط شدہ 22 چیک بکس بھی برآمد ہوئی۔حکام کاکہنا ہے کہ بنگلے سے تین موبائل فون اوردیگر دستاویزات بھی قبضے میں لے لی ہیں،حوالہ ہنڈی کا خفیہ نیٹ ورک چلانے والے کئی افراد ہیں جو فرار ہیں،برآمد ریکارڈمیں غیر ملکی کرنسیوں کی یومیہ خرید و فروخت کے شواہد بھی ملے۔آصف نامی ملزم کوبھی گرفتارکیاگیا ہے، بنگلے کی تلاشی کیدوران پے آرڈرزکی فوٹو کاپیوں کا بڑا ذخیرہ بھی ملا ہے،کارروائی سیمتعلق مزید تفصیل حاصل کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی