کراچی ایئرپورٹ سگنل پر چینی انجینئرز پر خود کش حملے کے ماسٹر مائنڈ کو بلوچستان کے علاقے وندر سے گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق بلوچستان میں پولیس اور حساس اداروں نے خفیہ معلومات پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ضلع لسبیلہ سے 2 خود کش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا،حملہ آور کراچی میں سیکیورٹی فورسز اور غیرملکیوں کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔بلوچستان کے دیگر مقامات سے 4 دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیا، کراچی ایئرپورٹ سگنل پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ بلوچستان کے علاقے وندر سے گرفتار کرلیا گیا۔واضح رہے کہ 6 اکتوبر کی رات کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش بم دھماکے میں 2 چینی باشندوں سمیت 3 افراد ہلاک جب کہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں سمیت 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے اور ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی