i پاکستان

کراچی ایئرپورٹ پر چینی شہریوں پر حملے میں ملوث ملزمان سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل،محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاتازترین

November 29, 2024

کراچی ایئرپورٹ پر چینی شہریوں پر حملے میں ملوث ملزمان سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ۔ جے آئی ٹی میں گرفتار ملزمان محمد جاوید اور گل نسا سے تفتیش کی جائے گی۔محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو جے آئی ٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، اور اس میں تینوں حساس اداروں اور رینجرز کے افسران شامل ہوں گے۔ اسپیشل برانچ، کراچی پولیس، اور ایف آئی اے کے افسران بھی اس جے آئی ٹی کا حصہ ہیں۔جے آئی ٹی کو کسی بھی تحقیقاتی ادارے سے مدد حاصل کرنے کی اجازت ہوگی۔ ملزمان سے تفتیش کے بعد رپورٹ محکمہ داخلہ کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی