i پاکستان

کراچی ، اغوا کی گئی 8 سالہ بچی چند گھنٹوں میں بازیابتازترین

January 31, 2025

کراچی میں اغوا کی گئی 8 سالہ بچی کو چند گھنٹوں میں بازیاب کرالیا گیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے سعودآباد میں پولیس نے اغوا کی گئی آٹھ سال کی بچی کو چند گھنٹوں میں بازیاب کروا کر اغوا کار کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ علاقہ مکین نے نامعلوم شخص کو بچی لے جاتے ہوئے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔جس پر پولیس نے بچی کی تلاش شروع کر دی اور چند ہی گھنٹوں میں بچی کو بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم کی شناخت شان کے نام سے کی گئی تاہم مقدمہ درج کرکے ملزم کو تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی