حیدرآباد سے کراچی آنے والی مسافر وین کو ڈاکوں نے سپر ہائی وے پر لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں 3 ڈاکو حیدرآباد سے بس میں مسافر بن کر سوار ہوئے تھے، سپر ہائی وے جمالی پل ڈاکوں نے پوری وین کو اغوا کرنے کے بعد لوٹ لیا۔ متاثرہ مسافر نے بتایا کہ وین حیدرآباد سے کراچی آرہی تھی، وین میں 18 مسافر تھے جن میں سے 3 ڈاکو تھے، تینوں ڈاکو جمالی پل کے قریب اسلحے کے زور پرپوری وین کو اغوا کرکے سنسان جگہ لے گئے جس کے بعد ملزمان تمام مسافروں کو لوٹنے کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوں نے نیو سبزی منڈی سے لوٹ ماری شروع کی، ملزمان وین مسافروں کو لوٹنے کے بعد مچھر کالونی میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ مزید برآں متاثرہ شہریوں میں سے کوئی بھی شخص تھانے رپورٹ کرنے نہیں آیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی