ملیر کورٹ نے علی زیدی کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی رہنمائوں کی بریت کی درخواستیں منظورکرلیں۔ملیر کی سیشن عدالت میں تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور دیگرکی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدلات نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور آفتاب صدیقی کو بری کردیا۔ تحریک انصاف کے رہنماوں کے خلاف ملیر سٹی تھانے میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی