i پاکستان

کراچی ، عدالت نے صارم برنی کی درخواست ضمانت مستردکردی، محفوظ فیصلہ سنادیا گیاتازترین

September 05, 2024

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے دستاویزات میں ردوبدل اور انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عامر نواز وڑائچ ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ایف آئی اے نے تاحال حتمی چالان جمع نہیں کروایا، عدالت نے بچوں کی کسٹڈی کی درخواست پر بھی کسٹڈی ٹرسٹ کو ہی دی ہے۔وکیل نے مزید موقف اختیار کیا کہ ٹرسٹ کو حکومتی تحویل میں لینے کا فیصلہ بھی واپس لے لیا گیا ہے، متعلقہ والدین بھی بچوں سے متعلق کوئی دستاویز پیش نہیں کرسکے۔عدالت نے ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جس کے بعد عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد ہوچکی ہے، ملزم صارم برنی اس وقت عدالتی ریمانڈ پرجیل میں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی