i پاکستان

کراچی، عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز کیس میں یوٹیوبر یاسر شامی کی عبوری ضمانت میں 6جون تک توسیعتازترین

May 23, 2024

کراچی کی سٹی کورٹ میں  مرحوم  ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں ملزم یوٹیوبر یاسر شامی کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع کردی گئی۔تفصیل  کے مطابق کراچی کی سٹی کورٹ میں مرحوم اینکر پرسن ڈاکٹر عامر کی نازیبا وڈیوز لیک کرنے کے کیس میں شریک ملزم یو ٹیوبر یاسر شامی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔  ملزم کے وکیل نے بتایا کہ ملزم لاہور سے آتے ہیں، بعد کی تاریخ دی جائے، ملزم کی ضمانت کی توثیق کی جائے۔عدالت نے ملزم یاسر شامی کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع کردی اور ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی کردی۔  یاسر شامی نے احاطہ عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خود صحافی ہوں، میں نے صحافی اقدار پر کاربند رہتے ہوئے کام کیا، میں نے بلر کرکے ویڈیو چلائی، مجھ پر پیکا 21 کا سیکشن لگایا گیا ہے، یہ ان کی جائیداد کا مسئلہ ہے، اسے میرے کندھوں پر رکھ کر چلایا جا رہا ہے، عدالتوں پر پورا اعتماد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی