کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ہیٹ اسٹروک سے7 افراد انتقال کرگئے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں برس مجموعی طور پر ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد 17ہوگئی ہے۔ کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے مجموعی طور پر 212 کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع وسطی میں سب سے زیادہ ہیٹ اسٹروک کے 98 کیسز رپورٹ کیے گئے جب کہ شہر قائد میں ہیٹ اسٹروک سے 7افراد انتقال کرگئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی