کراچی کے ڈیری اینڈکیٹل فارمرز نے کمشنر کراچی سے دودھ کی قیمت فی لٹر300 روپے کرنے کا مطالبہ کردیا۔دودھ فروشوں اور انتظامیہ میں دسمبر تک قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر معاہدہ طے پاچکا ہے، دودھ فروشوں نے کمشنر کراچی سے دسمبر تک دودھ 220 روپے فی لٹر کا معاہدہ کیا ہوا ہے۔ ڈیری فارمرز نے کمشنر کراچی سے معاہدہ ختم کرکے قیمتوں میں اضافے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دودھ کی قیمت میں 80 روپے کا اضافہ کرکے 300 روپے فی لٹر کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ڈیری اینڈکیٹل فارمرز کی جانب سے کمشنر کراچی سے دودھ کی قیمت کے نئے نوٹیفکیشن کی درخواست کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی