i پاکستان

کورونا سے متاثرہ ایک اور شخص دم توڑ گیا، 13کی حالت تشویشناکتازترین

April 07, 2023

گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ ایک اور مریض انتقال کر گیا جبکہ 13مریضوں کی حالت نازک ہے،قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 53افراد کے نتائج مثبت آئے اور اس کی شرح 1.37 فی صد ریکارڈ ہوئی،24گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس سے متاثرہ ایک مریض انتقال کرگیا، این آئی ایچ کے مطابق کورونا ٹیسٹ کے دوران 53 افراد کے نتائج مثبت آئے ہیں،ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں میں سے 13کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی