i پاکستان

کورونا کی چھٹی لہر سے مزید 2 مریض جان کی بازی ہار گئےتازترین

December 07, 2022

ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ، جان لیوا وائرس سے مزید 2 مریض لقمہ اجل بن گئے۔ قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 6 ہزار 708 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس میں مبتلا 35 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.42 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی