i پاکستان

کورونا کی چھٹی لہر ،مزید ایک مریض انتقال کر گیا، 117 نئے کیسز رپورٹتازترین

September 15, 2022

ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ، چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 18 ہزار 785 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 117 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.62 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہوا، موذ مرض میں مبتلا 82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی