i پاکستان

کورونا کے مزید 48 کیسز رپورٹ، 49 مریضوں کی حالت نازکتازترین

November 07, 2022

ملک بھر میں کورونا کے مزید 48 کیسز رپورٹ، 49 مریضوں کی حالت نازک۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 686 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 48 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 1.02 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 49 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی