i پاکستان

کورونا کے مزید 38 کیسز رپورٹ، 48 مریضوں کی حالت تشویشناکتازترین

October 31, 2022

ملک بھر میں کورونا کے مزید 38 کیسز رپورٹ، 48 مریضوں کی حالت تشویشناک۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 473 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 38 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.69 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 48 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی