i پاکستان

کور بینکنگ ایپلی کیشن کو اپ گریڈ کرنے کا عمل روال سال جاری رہے گا، نیشنل بینکتازترین

September 16, 2024

نیشنل بینک آف پاکستان(این بی پی)کے نائب صدر اور چین میں چیف نمائندے شیخ محمد شارق نے کہا ہے کہ سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنایا جائے گا، کور بینکنگ ایپلی کیشن کو اپ گریڈ کرنے کا عمل روال سال تک جاری رہے گا، چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز(سی آئی ایف ٹی آئی ایس)ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ابھرکر سامنے آیا ہے ، اس سے چینی بینکوں اور ان کے بین الاقوامی ہم منصبوں کے درمیان مالی تعاون میں اضافہ ہوا ہے،نیشنل بینک پاکستان تیزی سے ایک دوسرے سے منسلک دنیا کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق" پاکستان میں سرمایہ کاری" کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شیخ شارق نے کہا کہ اس سال کا میلہ نہ صرف جدید مالیاتی خدمات کی نمائش بلکہ عالمی مالیاتی تعلقات بالخصوص نیشنل بینک کے لئے بامعنی مکالمے اور شراکت داری کی سہولت بھی فراہم کر ے گا ۔ انہوں نے مزید کہا جیسا کہ نیشنل بینک آف پاکستان تیزی سے ایک دوسرے سے منسلک دنیا کو آگے بڑھانا چاہتا ہے، سی آئی ایف ٹی آئی ایس مشترکہ منصوبوں کو تلاش کرنے کا ایک انوکھا موقع فراہم کرتا ہے جو مالیاتی شعبے میں باہمی ترقی اور استحکام کو فروغ دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک اپنی خدمات کی نمائش، ممکنہ کاروباری شراکت داروں سے رابطے اور چینی مالیاتی اداروں کے ساتھ تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہم ڈیٹا اور جدت طرازی سے چلنے والے ڈیجیٹل طور پر مسابقتی، چست اور محفوظ بینک کے طور پر خود کو قائم کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن پر مسلسل کام کر رہے ہیں۔ کور بینکنگ ایپلی کیشن کو اپ گریڈ کرنے کا عمل 2024 تک جاری رہے گا، اس کے ساتھ ساتھ ہماری سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنایا جائے گا، ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر میں خاطر خواہ سرمایہ کاری اس سال بھی جاری رہے گی۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ 6.7 ٹریلین روپے (23.6 بلین امریکی ڈالر)کے مجموعی اثاثوں کی بنیاد اور مجموعی صنعتی اثاثوں کا 14 فیصد حصہ رکھنے کے ساتھ، این بی پی 382.8 بلین روپے (1.36 بلین امریکی ڈالر)کے خالص اثاثوں کے ساتھ پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ دار بینک ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابقاس سال نیشنل بینک نے سی آئی ایف ٹی آئی ایس کے دو بڑے مقامات شوگانگ پارک جہاں این بی پی تمام بین الاقوامی بینکوں کے ساتھ اپنا پورٹ فولیو پیش کرتا ہے، اور مرکزی نیشنل کنونشن سینٹر میں شرکت کی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی