کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران یہ نعرہ لگا دیا۔عام حالات میں نعرے بازی مائک کے بغیر کی جاتی ہے اور مائک پر نعرے بازی کی اجازت بالکل نہیں ہوتی لیکن گزشتہ روز یہ دلچسپ منظر دیکھنے میں ایا جب ملک عامر نے مائک پر ہی نعرے لگانا شروع کر دیے بعد ازاں سپیکر نے ان کا مائک بند کرا دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی