قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حاضری نہ لگانے والے 90 ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 ہفتے کے اندر رجسٹریشن کرانے اور وقت کی پابندی کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے 90 ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، ملازمین کو حاضری کے لئے بائیو میٹرک سسٹم میں رجسٹریشن نہ کرانے پر نوٹس جاری کئے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملازمین کو تین ہفتے کے اندر رجسٹریشن کرانے اور وقت کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔شوکاز وقت کی پابندی کرنے والے ملازمین کی شکایت پر کیا گیا جبکہ بائیو میٹرک سسٹم کے تحت رجسٹریشن نہ کرانے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسپیکر کو رپورٹ ملی تھی کہ گھوسٹ ملازمین تنخواہیں وصول کر رہے ہیں لیکن دفتر نہیں آ رہے۔ ایسے افسران اور ملازمین کا سراغ لگانے کے لیے اسپیکر نے بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی