قومی اسمبلی نے اراکین کے اسلحہ لائسنس بنانے کے لیے سپیشل کمیٹی بنا دی اس حوالے سے تحریک متفقہ طور پر منظور کر لی گئی تحریک پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی شاہ نے پیش کی قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید غلام مصطفی شاہ نے کہاکہ جس طرح حکومت ہمارے ساتھ کررہی ہے وہ سب کے سامنے ہیں ۔وزارت داخلہ ہمارے اسلحہ لائسنس نہیں بنارہی یے اس پر ہم احتجاج کریں گے ہمارے ذاتی لائسنس نہیں بن رہے ہیں اگر یہی صورتحال رہی تو ہم احتجاج کریں گے ۔انہوں نے سپیشل کمیٹی برائے اسلحہ لائسنس کے حوالے سے کمیٹی قائم کرنے کی تحریک ایوان میں پیش کی گئی ۔ایوان نے تحریک منظور کرتے ہوئے سپیشل کمیٹی برائے اسلحہ لائسنس بنادی کمیٹی میں غلام مصطفی شاہ ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی، محسن داوڑ اور شاہ زین بگٹی شامل ہوں گے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی