قومی اسمبلی کے اجلاس میں یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں ،سابق ایم۔این اے شیر محمد بلوچ ،کلرکہار بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے و دیگر حادثوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا کی گئی دعا مولانا عبدالاکبر چترالی نے کروائی قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس شروع ہوا تو تلاوت ،نعت اور ترانے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سب سے پہلے یونان میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 300 کے قریب پاکستانیوں ،کلرکہار بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے 13 افراد کے جاں بحق ہونے ،سابق ایم این اے شیر محمد بلوچ اور دیگر حادثوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی جائے اور انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالاکبر چترالی فاتحہ خوانی کروائیں جس پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے جاں بحق ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کروائی۔ (محمداویس)
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی