i پاکستان

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی( کل) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹریشن کا جائزہ لے گیتازترین

September 10, 2024

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی( کل) جمعرات کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹریشن کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی کا اجلاس کل جمعرات بار ہ ستمبر دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں چیئرمین شازیہ مری کی صدارت میں منعقد ہوگا ۔کمیٹی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹریشن میں درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ اس کے علاوہ بے نظیر کفالت پروگرام کی ادائیگیوں میں تاخیر کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی