قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس آج جمعرات 22 اگست دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں چیئرمین حنا ربانی کھرکی صدارت میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں مسئلہ کشمیر ،بھارت کے ساتھ تعلقات، پاک افغان تعلقات اور بنگلہ دیش کے ساتھ حالیہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں تعلقات پر غور کیا جائے گا ۔سیکرٹری خارجہ کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دیں گے۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی