قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس آج بدھ 31 جولائی کو دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوگا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس کی صدارت حنا ربانی کھر کریں گی۔سیکرٹری خارجہ کمیٹی کو امریکہ چین بھارت افغانستان اور ایران کے ساتھ دو طرفہ اور سٹریٹیجک تعلقات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی