قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس آج جمعرات کو دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوگا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس کی صدارت حنا ربانی کھر کریں گی۔سیکرٹری خارجہ کمیٹی کوروس اور وسط ایشیاکے ساتھ دو طرفہ اور سٹریٹیجک تعلقات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی