قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کا اجلاس(آج ) منگل کو ہوگا ۔یہ اجلاس آج منگل یکم اکتوبر دن ساڑھے گیارہ بجے کو ہسار کمپلیکس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے آفس میں منعقد ہوگا جس کی صدارت چیئرمین سید امین الحق کریں گے۔ اجلاس میں پی ٹی سی ایل ایس سی او اور آئی ٹی پارکس کا جائزہ لیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی