قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار آج یوٹیلٹی سٹور زکارپوریشن کی بندش کے معاملے کا جائزہ لے گی۔کمیٹی کا اجلاس آج جمعہ 27 ستمبر دن ڈھائی بجے پارلیمنٹ ہاوس کے کمیٹی روم نمبر سات میں چیئرمین سید حفیظ الدین کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن قائمہ کمیٹی کواس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی