قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری آج پی آئی اے کے خسارے ،بحران اور نجکاری کے عمل کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی کا اجلاس آج (جمعہ کو)صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاوس کے کمیٹی روم نمبر سات میں سحر کامران کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ یہ زیلی کمیٹی خصوصی طور پر پی آئی اے کے معاملات کو دیکھنے کے لیے بنائی گئی ہے جس میں صوفیا سعید شاہ اور صبا صادق بھی ممبر ہیں۔چیئرمین پی آئی اے کمیٹی کو ادارے کی نجکاری کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی