i پاکستان

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی آئی ٹی و کمیونیکیشن کا اجلاس آج ہوگا،وی پی این رجسٹریشن اور انٹرنیٹ کے مسائل بارغورہوگاتازترین

January 01, 2025

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کا اجلاس آج (جمعرات کو ) منعقد ہوگا۔چئیرمین قائمہ کمیٹی سیدامین الحق کی صدارت میں ہونے والے کمیٹی اجلاس میں وی پی این رجسٹریشن اور انٹرنیٹ کے مسائل کے حوالے سے غورہوگا۔چیئرمین قائمہ کمیٹی کی جانب سے سیکرٹری آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے کو تفصیلی بریفنگ کے لئے بلایا گیا ہے ۔قائمہ کمیٹی کو ڈیجیٹل پاکستان بل اور لانگ ڈسٹینس انٹرنیشنل لائسنس کے اجراء کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی