قومی اسمبلی کا اجلاس آج منگل شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاوس میں شروع ہوگا جس کی صدارت سپیکر سردار ایاز صادق کریں گے۔ واضح رہے کہ یہ اجلاس پارلیمانی کیلنڈر کے مطابق پانچ اگست کو طلب کیا جانا تھا لیکن موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر اسے ایک ہفتہ قبل طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں اہم آئینی اور سیاسی امور زیر بحث ائیں گے اور ضروری قانون سازی متوقع ہے۔یہ اجلاس ملک میں جاری سیاسی تنا وکے پیش نظر انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس میں ضروری دستوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی