i پاکستان

قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے متعلق کیس میں قاضی فائز عیسی بنچ میں نہ ہوتے تو فیصلہ کچھ اور ہوتا، شیخ وقاص اکرمتازترین

August 15, 2024

پی ٹی آئی رہنماء شیخ وقاص اکرم نے الزام عائد کیا ہے کہقومی اسمبلی کے تین حلقوں سے متعلق کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی بنچ میں نہ ہوتے تو فیصلہ کچھ اور ہوتا۔ایک انٹرویو میں سپریم کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کی 3 نشستیں ن لیگ کو دینے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایم این اے نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ میں جو اپیلیں دائر کیں ان پر کہا گیا الیکشن ٹریبونلز میں جائیں، جبکہ ن لیگ کے بندوں کو کہا گیا آئیں آپ کا فیصلہ ہم کر دیتے ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسی بنچ میں نہ ہوتے تو فیصلہ کچھ اور ہوتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی