قومی اسمبلی میں جمعہ کو وقفہ سوالات معطل کر دیا گیا۔سنی اتحاد کونسل کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے تحریک پیش کی کہ وقفہ سوالات کو معطل کر کے دیگر کاروائی زیر بحث لائی جائے ۔ایوان نے متفقہ طور پر یہ تحریک منظور کر لی اور وقفہ سوالات نہیں لیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی