قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کیفرزنداور ایم این اے رضا حیات ہراج کے والد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں اجلاس کی صدرنشین شہلا رضا کے کہنے پرمولانا نصیب علی شاہ نے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرائی۔دریں اثناء مسلم ایجوکیشن سسٹم خیبرپختونخوا کی اساتذہ اور طالبات نے قومی اسمبل کے اجلاس کی کارروائی دیکھی ۔جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اجلاس کی صدر نشین شہلا رضا نے اساتذہ اور طالبات کا مہمانوں کی گیلری میں خیرمقدم کیا اور ارکان نے ڈیسک بجائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی