قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کا شدید احتجاج ۔جمیعت علما اسلام ف گروپ نے کورم کی نشان دہی کر دی۔ایوان چلانے کے لیے مطلوبہ اراکین کی تعداد پوری نکلی۔جمعہ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی صدارت میں جاری تھا کہ جمیعت علمائے اسلام کے ممبر اسمبلی نور عالم نے کورم کی نشان دہی کر دی۔سپیکر نے ایوان کی کاروائی روک کر گنتی کرائی تو قومی اسمبلی کا اجلاس چلانے کے لیے مطلوبہ اراکین کی تعداد پوری تھی جس پر اجلاس دوبارہ شروع کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی