قومی اسمبلی کا اجلاس آج جمعہ دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوگا جس میں معمول کی قانون سازی اور دیگر امور نمٹائے جائیں گے۔ اجلاس میں بنگلہ دیش کی سیاسی صورتحال بھی زیر غور ائے گی۔ توقع ہے کہ یہ اجلاس آج غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا جائے گا ۔واضح رہے کہ اس اجلاس میں انتہائی اہم قانون سازی کی گئی تھی جس کے تحت الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کی گئی تھی جس سے سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ غیر موثر ہو گیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف نے اس ایکٹ کی منظوری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی