اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ قومی انعامی بانڈز واپس کرنے کا آج (منگل کو) آخری روز ہے۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ساڑھے 7 ہزار، 15 ہزار، 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز واپس کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ انعامی بانڈز اسٹیٹ بینک، بینکنگ سروسز کارپوریشن اور کمرشل بینکوں سے واپس یا تبدیل کرائے جا سکتے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق 31 دسمبر 2024 کے بعد انعامی بانڈز واپسی کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔دوسری جانب کرپٹو کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ بٹ کوائن کی قیمت میں مزید 800 ڈالر کی کمی ہوگئی۔ بٹ کوائن 93 ہزار 389 ڈالرز کا رہ گیا۔ 17 دسمبر کو بٹ کوائن کی قدر ایک لاکھ 7 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی