قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس میں شامل تفتیش کرنے کیلئے عدالتی احکامات پرعملدرآمدرپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے 1997 میں گاڑی اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف کوتحفے میں دی تھی، نوازشریف نے تحفے میں ملی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کرادی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی