i پاکستان

قوم کو مبارک ہو،مدارس رجسٹریشن ایکٹ کیلئے مولانا فضل الرحمن کی کوششیں قابلِ احترام ہیں، مفتی تقی عثمانیتازترین

December 30, 2024

صدر اتحاد تنظیمات المدارس دینیہ پاکستان مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن ایکٹ کیلئے مولانا فضل الرحمن کی کوششیں قابلِ احترام ہیں۔ مدارس رجسٹریشن ایکٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن ایکٹ کے موقف کے مطابق گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور سینیٹر کامران مرتضی کی کوششیں بہت ہی قابل احترام ہیں۔ مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ مدارس رجسٹریشن بل کی منظوری قوم کو مبارک ہو، صوبوں کو بھی اس کے مطابق قانون سازی کی توفیق ہو۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی