i پاکستان

قوم بیتابی سے عمران خان کے اعلان کی منتظر، اشارہ ملتے ہی وزیراعلی کے پی اسمبلی تحلیل کردیں گےتازترین

December 15, 2022

وزیر ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا کامران خان بنگش کا کہنا ہے کہ قوم بے تابی سے عمران خان کے اعلان کی منتظر ہے۔ کامران بنگش نے کہا کہ شفاف الیکشن ہی ملک کے سیاسی و معاشی استحکام کا واحد حل ہے، قوم بے تابی سے عمران خان کے اعلان کی منتظر ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کا اشارہ ملتے ہی وزیر اعلی محمود خان اسمبلی تحلیل کر دیں گے، عوام عمران خان کو نااہل کرنے کی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دوسری جانب ترجمان وزیراعلی کے پی بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ نامکمل اسمبلی سے ترامیم منظور کر کے کرپشن معاف کرانیکی راہ ہموار کی گئی، امپورٹڈ حکمرانوں کا مقصد ہی صرف اپنیکیسز معاف کرانا تھا، عوام کے لوٹے ہوئے اربوں روپے معاف کرائے گئے۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ فکر نہ کریں، عمران خان دو تہائی اکثریت سے جلد اسمبلی میں واپس آئیں گے، اقتدار میں آکر عمران خان ان قومی چوروں کو پھر جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی